Home / اہم خبریں / آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کا کرکٹ ڈھانچہ پاکستان سے بہت بہتر ہے
آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کا کرکٹ ڈھانچہ پاکستان سے بہت بہتر ہے

آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کا کرکٹ ڈھانچہ پاکستان سے بہت بہتر ہے

لاہور: سابق کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ثنا میر سمجھتی ہیں کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کا کرکٹ ڈھانچہ پاکستان سے بہت بہتر ہے۔ مثبت تبدیلیا ں لائی جائیں تو کسی اور کرکٹر کو ٹاپ رینکنگ میں آنے کیلئے ان کی طرح 13 سال کا انتظار نہیں کرنا پڑ ے گا۔

ون ڈے طرز کی ویمن کرکٹرز کی پہلی پوزیشن کا حصول ثنا میر کی زندگی بھر کی کمائی ہے، یہاں پہنچنے کے لئے 13 سال کا انتظار کرنا پڑا۔ جس کی وجہ ثنا میر ملکی کرکٹ ڈھانچے کو قرار دیتی ہیں۔
اگر آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی طرح پاکستان میں ویمن کرکٹرز پر بھی توجہ دی جائے تو نوجوان کرکٹرز کم وقت میں بہتر رینکنگ حاصل کر سکتی ہیں۔ ریٹائرمنٹ کا سوال 32 سالہ ثنا میر کیلئے بڑا مشکل ہے مگر وہ سمجھتی ہیں کہ جب تک ٹیم پاکستان کو ضرورت رہی کھیلتی رہیں گی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top