Home / اہم خبریں / انوپم کھیر کو وزیر اعظم بننا مہنگا پڑ گیا، مقدمہ درج
انوپم کھیر کو وزیر اعظم بننا مہنگا پڑ گیا، مقدمہ درج

انوپم کھیر کو وزیر اعظم بننا مہنگا پڑ گیا، مقدمہ درج

ممبئی ……..بھارت کے معروف اداکار انوپم کھیر فلم’’ دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر ‘‘ میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار ادا کر نا مہنگا پڑگیا، ان کے خلاف اعلی شخصیات کا امیج خراب کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد سے ہی بھارت میں ایک تنازع کھڑا ہو گیا۔فلم میں من موہن سنگھ کے 10سالہ دور حکومت اور کانگریس پر گاندھی خا ندان کی گرفت سے لے کر کئی اندرونی کہانیوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

بہار کی عدالت میں اداکار انوپم کھیر اور فلم کے دیگر لوگوں کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے درخواست گزار وکیل سدھیر کمار اوجھا نے موقف اختیار کیا ہے کہ انوپم کھیر جنہوں نے من موہن سنگھ کا کردار ادا کیا اور اکشے کھنا جنہوں نے ان کے میڈیا ایڈوائزرسنجے باروکی کا کردار ادا کیا ہے، دونوں نے ان اعلی شخصیات کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے میری اور دوسرے کئی لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے اداکار جنہوں نے سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پریانکا وادرا کا کردار ادا کیا ، انہوں نے بھی یہ کردار ادا کر کے اہم شخصیات کا غلط امیج عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔انہوں نے فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے خلاف بھی شکایت کی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top