Home / اہم خبریں / بوگس ڈگریوں پر ایکشن،10 سے زائد فی میل ایجوکیٹرز نوکریوں سے فارغ
بوگس ڈگریوں پر ایکشن،10 سے زائد فی میل ایجوکیٹرز نوکریوں سے فارغ

بوگس ڈگریوں پر ایکشن،10 سے زائد فی میل ایجوکیٹرز نوکریوں سے فارغ

فیصل آباد ،محکمہ تعلیم فیصل آباد میں بوگس ڈگری پر بھرتی فی میل ایجوکیٹرز پکڑی گئی،جعلی ڈگری جمع کرانے پر ٹیچر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
رواں سال بھرتیوں کے دوران آمنہ رزاق نامی ٹیچر گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل ایلیمنٹری سکول چک نمبر 47 ج۔ب میں تعینات ہوئی تھی۔ محکمے کی جانب سے تنخواہیں جاری کرنے سے قبل امیدواروں کے ڈاکومنٹس کی تصدیق کرائی گئی، اس دوران آمنہ رزاق نامی ایجوکیٹر کی بی ایس سی کی ڈگری کو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے بوگس قرار دیا ۔ کارروائی کرتے ہوئے ڈی او ایلیمنٹری رضیہ تبسم نے آمنہ رزاق کو بوگس ڈاکومنٹ جمع کرانے پر نوکری سے فارغ کردیا۔ رواں سال بھرتیوں میں 10 سے زائد بوگس ڈگریوں کے کیسز پکڑے گئے جس میں تمام ایجوکیٹرز کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا ۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top