Home / اہم خبریں / زمین پھٹی نا آسمان گرا،قصور کی زینب کے بعد ایک اور واقعہ جس نے پوری قوم کو رلادیا
زمین پھٹی نا آسمان گرا،قصور کی زینب کے بعد ایک اور واقعہ جس نے پوری قوم کو رلادیا

زمین پھٹی نا آسمان گرا،قصور کی زینب کے بعد ایک اور واقعہ جس نے پوری قوم کو رلادیا

بھکر: زمین پھٹی نہ آسمان گرا، بھکر میں سات سالہ بچہ اغوا اور زیادتی کے بعد قتل، لاش کے ٹکڑے مختلف مقامات پر پھینک دیئے، اکیس روز گزرنے کے باوجود سر اور بازو نہ مل سکے، درندے بھی آزاد، انصاف کیلئے دربدر والدین کا دکھ ناقابل بیان ہے۔
بھکر میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے سات سالہ حبیب کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی،21 دن بعد بھی بچے کا آدھا دھڑ نہ مل سکا جبکہ پولیس سفاک قاتل کا سراغ بھی نہ لگا سکی۔

کوٹلہ جام کا رہائشی سات سالہ حبیب 13 دسمبر کو سکول پڑھنے گیا لیکن واپس نہ آیا۔ پولیس نے پہلے بے حسی دکھائی پھر میڈیا پر خبر آنے پر مقدمہ درج کیا۔ 24 دسمبر کو کوٹلہ جام سے پندرہ کلومیٹر دور کھیت سے کمسن کی سربریدہ لاش ملی تھی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کی آٹھویں پسلی سے اوپر کا دھڑ نہیں ہے، لاش ملنے سے دو سے تین روز قبل بچے کو وحشیانہ طریقے سے زیادتی کا نشانہ کر قتل کیا گیا۔ معصوم کے والدین انصاف کے لئے دربدر ہیں لیکن پولیس اکیس روز بعد بھی سفاک قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top