Home / اہم خبریں / وزیراعظم نے سول بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا
وزیراعظم نے سول بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم نے سول بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نیکہا ہے کہ سول بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچانا ان کا مشن ہے، نظام میں بہتری کیخواہش مند ہیں، پوری کوشش ہے کہ ہر تقرری صرف میرٹ پر کی جائے، سرکاری ملازمین کو بے جا تنگ کرنے سے کام رک جاتا ہے۔

وزیراعظم نے ٹاسک فورس برائے سول سروس اصلاحات کے اجلاس میں کہا 1960 اور 70 کی دہائی میں پاکستان کی سول سروس خطے میں بہترین تھی، بدقسمتی سے سیاسی مداخلت سے سول سروس کا زوال شروع ہوا، مشن ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے، یہ کام کرنے کے لئے سیاستدانوں کی تربیت بھی ضروری ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا حکومت نیک نیتی کے ساتھ اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئی، خیبرپختونخوا میں سروس کیانتظامی ڈھانچیمیں تبدیلیاں کیں، مختلف اداروں کے بورڈز میں اچھی شہرت اور اہل افراد شامل کئے جا رہے ہیں، یہ سپیشلائزیشن کا دور ہے، ہر شعبے میں ماہر افراد ہی کام کرسکتے ہیں، تمام ترقی یافتہ ممالک میں ماہر افراد کی میرٹ پر بھرتی ایک قدر مشترک ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top