Home / اہم خبریں / گلوکارامانت راہی نے نیا گیت’’رکشے دی لائی میں بریک‘‘ ریکارڈکروادیا
گلوکارامانت راہی نے نیا گیت’’رکشے دی لائی میں بریک‘‘ ریکارڈکروادیا

گلوکارامانت راہی نے نیا گیت’’رکشے دی لائی میں بریک‘‘ ریکارڈکروادیا

لاہور……معروف فوک گلوکارامانت راہی نے اپنے نئے گیت ’’رکشے دی لائی میں بریک سوہنیے ‘‘ کی ریکارڈنگ گلشن سٹوڈیو شیخوپورہ میں مکمل کرلی ہے ،

گیت کی خوبصورت ومنفردشاعری معروف رائٹرباؤاصغرعلی نے لکھی ہے، اس گیت کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغازبہت جلدملک بھرکے خوبصورت مقامات پرکردیا جائے گا، جس میں نامورومعروف فنکار حصہ لیں گے،

ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے گلوکارامانت راہی نے بتایا کہ ایک عرصے کے بعد باؤاصغرعلی کے لکھے ہوئے گیت کی ریکارڈنگ کروائی ہے،جس کے بول ہمارے کلچر کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کے ماضی میں گائے ہوئے گیت’’مزاراں اتے جا کے دیوے اسیں بالدے رئے‘‘نے ملک بھرمیں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی ،امیدہے کہ یہ نیا گیت بھی عوام کی پسندآئے گا اور ان کی امیدوں پر پورا اترے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top