Home / اہم خبریں / بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2015 میں پاکستان بریانی کھانے گئےتھے’
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2015 میں پاکستان بریانی کھانے گئےتھے’

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2015 میں پاکستان بریانی کھانے گئےتھے’

ایودھیا :۔ بھارت میں انتخابی مہم عروج پر ہے اور وہاں کی دو بڑی پارٹیوں، بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس، کے لیڈران بڑے بڑے الزامات لگا کر ایک دوسرے پر خوب کیچڑ اچھال رہے ہیں، جہاں کہیں بھی ریلی منعقد ہو وہاں اپنی انتخابی مہم چمکانے کیلئے پاکستان کا نام کوئی نہ کوئی سیاستدان ضرور لیتا ںظر آئے گا۔



گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران جب مودی کے الزامات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ 2015 میں وہ پاکستان بریانی کھانے گئے تھے۔


یاد رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی دسمبر 2015 میں مختصر دورے پر پاکستان آئے تھے اور انہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ذاتی رہائش گاہ رائے ونڈ لے جایا گیا تھا۔ مودی کے دورہ پاکستان پر بھارت میں انڈیا یوتھ کانگریس نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔



جمعرات کے روز مودی نے میروٹ میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ اگر کانگریس لوک سبھاانتخابات جیت گئی تو پاکستانی عوام کواس کی زیادہ خوشی ہوگی۔ اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پریانکا گاندھی نے کہا کہ یہ ان (مودی) کی اپنی سوچ ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top