Home / اہم خبریں / سانحہ نیوزی لینڈ،،پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
سانحہ نیوزی لینڈ،،پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

سانحہ نیوزی لینڈ،،پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

کراچی:۔پی ایس ایل کی اختتامی تقریب مختصر کیے جانے کا امکان۔ تقریب میں رقص اور ہلہ گلہ نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے دکھ اور سوگ کی وجہ سے پاکستان پریمیئر لیگ کی اختتامی تقریب مختصر کر دی گئی ہے۔

تقریب میں 23مارچ کی مناسبت سے ملی نغمے پیش کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ سے پہلے ہونے والی تقریب میں سے کچھ ایونٹ نکال دیے گئے ہیں اب تقریب میں ہلہ گلہ نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز کرچی نیشنل سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا فائنل میچ ہے، دونوں ٹیمیں اپنے اپنے میچز جیت کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہیں اور اتوار کو دونوں ٹیموں کا فائنل میچ ہے جس سے پہلے لیگ کی اختتامی تقریب ہونی ہے۔

پہلے اس تقریب میں گلوکاروں کی پرفارمنسز ہونا تھیں لیکن اب نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ کے بعد رقص، ہلہ گلہ اور موسیقی نہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8بجے رات شروع ہو گا۔ میچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور وزیر اعلی سندھ نے سٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا ہے، سٹیڈیم کی فضائی نگرانی جاری ہے جب کہ اردگرد کی عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعینات کر یے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں سفید فام شدت پسند کی جانب سے دہشت گردی کے واقعہ میں 50 مسلمان شہید ہے گئے جن میں9پاکستانی بھی شامل ہیں، اس واقعہ کے بعد پوری مسم امہ سوگ میں ہے اسی لیے پی ایس ایل کی اختتامی تقریب مختصر کر دی گئی ہے اور اب تقریب میں ملی نغمے پیش کیے جائیں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top