Home / اہم خبریں / شاہ محمودقریشی نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی،
شاہ محمودقریشی نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی،

شاہ محمودقریشی نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی،

ملتان……وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے نام سے بنے ادارے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ذاتی طور پر پر ادارے کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

عوام نام نہیں کام دیکھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے جیالے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں کڈنی سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جی ڈی اے کی طرف سے پروگرام کی تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں نے بے نظیر انکم فنڈ پروگرام کے غلط استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹوانکم سپورٹ پروگرام کے نام کی یہ تبدیلی کرنا فوری یا آسان نہیں ہوگی،سیاست میں رائے مختلف ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحادی چاہتے ہیں سندھ حکومت ان سے ناروا سلوک نہ کرے اور انہیں فنڈز بھی دے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top