Home / اہم خبریں / حکومت مخالف تحریک،مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات آج رائیونڈ میں ہوگی،اہم فیصلے متوقع
حکومت مخالف تحریک،مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات آج رائیونڈ میں  ہوگی،اہم فیصلے متوقع

حکومت مخالف تحریک،مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات آج رائیونڈ میں ہوگی،اہم فیصلے متوقع

لاہور: لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، ماضی کے حریف ایک بارپھر اکٹھے ہوں گے۔ مریم نواز کی دعوت ظہرانہ پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو رائیونڈ جائیں گے، بات چیت میں دونوں پارٹیوں کے رہنماء بھی شریک ہوں گے۔

بجٹ کی منظوری روکنا ضروری، حکومت مخالف محاذ سرگرم ہو گیا، پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف تحریک سے پہلے ٹارگٹ طے کر لیا۔ لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، آج ایک اور بڑی سیاسی ملاقات کا دن ہے۔

مسلم لیگ ن کی سنیئرنائب صدر مریم نواز کی دعوت پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو دوپہر ڈیڑھ بجے جاتی امرا رائیونڈ جائیں گے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اس موقع پر دونوں جانب سے قریبی پارٹی رفقاء بھی شریک ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر، قمرزمان کائرہ، حسن مرتضیٰ، چودھری منظور شرکت کریں گے۔ ن لیگ کی جانب سے رانا ثنااللہ، ایازصادق، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، پرویزرشید اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک ہوں گی۔

مریم نوازگزشتہ ماہ اسلام آبادمیں بلاول بھٹو کے اٖفطار ڈنر میں شرکت کر چکی ہیں۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان کی اور بلاول کی ملاقات


نوازشریف اور شہبازشریف کی اجازت سے ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا پارٹی کےتمام فیصلے اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top