Home / اہم خبریں / وزیراعظم کا مشورہ نظرانداز،کپتان سرفراز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
وزیراعظم کا مشورہ نظرانداز،کپتان سرفراز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

وزیراعظم کا مشورہ نظرانداز،کپتان سرفراز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دنیائے کرکٹ کی 2 بڑی ٹیمیں پاکستان اور بھارت آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر کچھ دیر بعد مدِمقابل ہوں گی جہاں گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بولنگ کا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

کروڑوں شائقین ٹی وی اسکرین کے سامنے اس میچ کے منتظر ہیں اور وہیں ہزاروں اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ کے اندر اور باہر موجود ہیں۔

بھارت کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ اسپنر شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

ہر چار سال بعد آنے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی جنگ میں اب تک جیت صرف بھارت کی ہوئی ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 6 بار آمنے سامنے آئیں اور ہر بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ

برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے شائقین کرکٹ کو پریشان کر رکھا ہے، برطانوی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج بارش کا خدشہ ہے، ہفتے کو بھی بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن متاثر ہوا اور ٹیمیں انڈور نیٹ پریکٹس تک محدود رہیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دن بارہ بجے بارش کے پچاس فیصد امکانات ہیں جو ایک بجے کے لگ بھگ بڑھ کر ستر فیصد جبکہ دو بجے سے پانچ بجے تک ساٹھ فیصد ہیں ،چھ بجے بارش کے اسی فیصد امکانات ہیں۔
ورلڈکپ میچ میں محمد عامر سے کوئی مقابلہ نہیں: ویرات کوہلی

ورلڈ کپ میں خراب موسم اور بارش کی وجہ سے اب تک چار میچز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو مایوسی اور آئی سی سی کو تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے میچز کا ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا۔

میچ میں محمد عامر سے کوئی مقابلہ نہیں، ویرات کوہلی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پورے 50 اوورز کی کرکٹ ہو لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر ان کو اپنا کامبی نیشن تبدیل کرنا ہوگا۔

ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں ان کا اور محمد عامر کا کوئی مقابلہ نہیں کیوں کہ کسی ایک بولر سے مقابلہ کبھی ان کے ذہن میں نہیں ہوتا۔
پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی: مکی آرتھر

مانچسٹر میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے بولر کوئی بھی ہو، ان کا فوکس صرف گیند پر ہوتا ہے، کسی ایک بولر کے ساتھ مقابلہ کبھی ذہن میں نہیں رکھا کیوں کہ سامنے عامر ہو یا کوئی پارٹ ٹائم بولر، اگر خراب شاٹ کھیلا تو وکٹ جائے گی، عامر ہو یا ربادا، اچھے بولر کی صلاحیت کا احترام کرنا ضروری ہے۔

عماد وسیم اور شاداب کو کھلانے پر غور

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ بھارت کے خلاف میچ میں دو اسپنرز عما د وسیم اور شاداب خان کو کھلانے پر غور کررہی ہے تاکہ پانچ ریگولرز بولروں کے ساتھ میچ میں کھیلا جائے۔

پاک بھارت ورلڈ کپ ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی اہمیت اتنی ہے جتنی کسی اور میچ کی لیکن اس میچ کی کارکردگی پلیئرز کے کیرئیر کو تبدیل کر سکتی ہے۔

کوچ مکی آرتھر نے آؤٹ آف فارم آل راؤنڈر شعیب ملک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ بھارت کیخلاف میچ میں موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top