Home / اہم خبریں / کپتان سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ ہارنے پر افسردہ
کپتان سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ ہارنے پر افسردہ

کپتان سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ ہارنے پر افسردہ

ٹاس ہارنے کے بعد پہلی بیٹنگ کرنا اور کھلاڑیوں کا جلد آئوٹ ہو جانا قابل افسوس ہے،جلدی وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں واپسی مشکل ہو جاتی ہے،سرفرازاحمد


لندن:قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ ہارنے کے بعد کہنا ہے کہ ٹاس ہارنے کے بعد پہلی بیٹنگ کرنا اور کھلاڑیوں کا جلد آئوٹ ہو جانا قابل افسوس ہے، جلدی وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں واپسی مشکل ہو جاتی ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی تاہم ہم جلدی وکٹیں گنوا بیٹھے، ٹیم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی، شارٹ بال پر وکٹیں گنوانا قابل افسوس ہے، آج کا دن ہمارے لیے بہت برا تھا، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی، مجھے یقین ہے یہی ٹیم اگلے میچ میں جیت کے ٹریک پر آئے گی۔

ہمارے پاس باؤلنگ آپشن اچھی ہے، ہم پریکٹس سیشن میں خامیوں کے دیکھنے کے بعد سخت محنت کرینگے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی کھوئی ہوئی فارم بحال ہوئی ہے جو ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

ہمیں انگلینڈ میں ہمیشہ شائقین نے سراہا ہے، سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور خواہش ہے شائقین ہماری سپورٹ جاری رکھیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top