Home / اہم خبریں / وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا،بلاول
وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا،بلاول

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا،بلاول

گھوٹکی: پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ درست طریقے سے پیش نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سمجھا جا رہا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر سے انقلاب آنا تھا۔ انہوں نے ایسا کوئی بیانیہ نہیں دیا جو مانا جا سکے۔ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کاش وزیراعظم 50 روز پہلے پوری دنیا کے دورے کرتے اور مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے۔ کاش 50 روز پہلے وزیراعظم نیویارک پہنچتے۔

مسئلہ کشمیر کے بارے میں بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کشمیر کاز کو اٹھانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ کشمیر کے مسئلے کو مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ بھٹو نے ملک کیلئے3 روز میں 10 ممالک کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عمران خان کو گھر جانا پڑے گا، پیپلز پارٹی نے اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائی، جس نےانسانی حقوق کی ملک میں دھجیاں اڑائیں وہ کشمیریوں کا مقدمہ کیا لڑے گا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کےعوام نے سازشی عناصر کو ناکام بنایا۔ ہمیشہ مظلوموں اور غریبوں کا ساتھ دیا، قائد اعظمؒ اور شہید بھٹو کے اصولوں پر چلتے رہیں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top