Home / اہم خبریں / ٹیکس مد میں گوگل فرانس کو ایک ارب ڈالر دینے کیلئے تیار
ٹیکس مد میں گوگل فرانس کو ایک ارب ڈالر دینے کیلئے تیار

ٹیکس مد میں گوگل فرانس کو ایک ارب ڈالر دینے کیلئے تیار

پیرس: ٹیکس تنازع طے ہو گیا، امریکی کمپنی گوگل فرانس کو ایک ارب ڈالر دینے کیلئے تیار ہو گئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی مشہور کمپنی اور سرچ انجن گوگل نے فرانس کی عدالت میں تصفیہ طلبک رتے ہوئے حکومت کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی کے معاہدے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ٹیکس تنازع کے خاتمے کیلئے گوگل نے 965 ملین یوروز کی ادائیگی پر فرانسیسی حکومت کیساتھ معاملات طے کیے ہیں۔ امریکی ڈالر یہ رقم تقریباً ایک ارب ڈالر بنتی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سرچ انجن گوگل ٹیکس چھپانے کی مد میں 500 ملین یورو جرمانے کی مد میں ادا کرے گا، اسی طرح فرانسیسی ٹیکس اتھارٹی کے دیگر کلیمز کی مد میں مزید 465 ملین یوروز ادا کرنا ہونگے۔

گوگل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ فرانس کیساتھ مالی معاملات میں طویل عرصے سے جاری اختلافات کو ختم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور ہم فرانس کو ایک ارب ڈالر دینے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top