Home / اہم خبریں / بتیس کلومیٹر دوری سے مریض کے دل کا ”روبوٹک آپریشن“ کامیاب
بتیس کلومیٹر دوری سے مریض کے دل کا ”روبوٹک آپریشن“ کامیاب

بتیس کلومیٹر دوری سے مریض کے دل کا ”روبوٹک آپریشن“ کامیاب

احمد آباد: گزشتہ دنوں ایک سرجن نے 32 کلومیٹر دور بیٹھ کر، روبوٹ کنٹرول کرتے ہوئے، ایک مریض کے دل کا کامیاب آپریشن انجام دیا۔ اس کامیابی کو ٹیلی میڈیسن کے ذیلی شعبے ”روبوٹ اسسٹڈ سرجری“ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جاسکتا ہے۔

خبروں کے مطابق، بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے مضافات میں انجام دیئے گئے اس آپریشن میں روبوٹ سے مریض کے دل کی رگوں میں اسٹنٹ ڈالنے کا کام لیا گیا جبکہ سرجن تیجاس پٹیل وہاں سے 32 کلومیٹر دوری پر ایپکس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں بیٹھ کر روبوٹ کو کنٹرول کررہے تھے۔

اس آپریشن میں ”کورنڈس“ نامی کمپنی کا تیار کردہ ”کورپاتھ جی آر ایکس“ روبوٹ استعمال کیا گیا جو اس شعبے کیلیے بنائے گئے روبوٹس کے مقابلے میں بہت کم خرچ بھی ہے۔ اس کامیابی کی تفصیلات ریسرچ جرنل ”ای کلینیکل میڈیسن“ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top