Home / اہم خبریں / آزادی مارچ ،مولانا فضل الرحمن کو بڑا جھٹکا، شہبازشریف نے مارچ کی قیادت سے انکارکردیا
آزادی مارچ ،مولانا فضل الرحمن کو بڑا جھٹکا، شہبازشریف نے مارچ کی قیادت سے انکارکردیا

آزادی مارچ ،مولانا فضل الرحمن کو بڑا جھٹکا، شہبازشریف نے مارچ کی قیادت سے انکارکردیا

لاہور: نجی چینل کے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے آزادی مارچ کی قیادت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات بارے بھی نواز شریف کو بریفنگ دی۔

نواز شریف نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی حمایت کی اور ہدایت جاری کی کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جلد بلائی جائے تا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا جلد فیصلہ کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میرا پیغام دیا جائے کج پیپلز پارٹی کو بھی آزادی مارچ میں شرکت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی تاریخوں میں ردوبدل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جائے۔

نواز شریف نے شہباز شریف کو آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے خود رابطوں کی بھی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو آزادی مارچ کی قیادت کا کہا لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی، احسن اقبال اور دیگر رہنماؤں کو دیکھ لیں۔


About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top