Home / اہم خبریں / جماعت اسلامی ہند کا کشمیر پردلیرانہ موقف،مودی حکومت کے اقدامات کوغیر جمہوری قراردیا
جماعت اسلامی ہند کا کشمیر پردلیرانہ موقف،مودی حکومت کے اقدامات کوغیر جمہوری قراردیا

جماعت اسلامی ہند کا کشمیر پردلیرانہ موقف،مودی حکومت کے اقدامات کوغیر جمہوری قراردیا

جماعت اسلامی ہند نے دلیرانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں پر سے تمام پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

امیرجماعتِ اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے اقدامات غیر جمہوری ہیں۔ جموں و کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر نے نئی دلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیری دو ماہ سے انٹرنیٹ اور مواصلاتی ضروریات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں طب و صحت کی سہولیات بھی بری طرح متاثر ہیں جبکہ سیاسی رہنماؤں اور نوجوانوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا جارہا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو قید کرنا غیر جمہوری اقدام  ہے۔

سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے وادی کے بارے میں جو رپورٹیں پیش کی ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔

اس سے پہلے جماعتِ اسلامی ہند کے نائب امیر سلیم انجینئر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔


About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top