Home / اہم خبریں / سلام ٹیچرز ڈے،کل 5اکتوبر کو ملک بھر میں منایا جائے گا،تمام تعلیمی اداروں میں تقریبات ہوں گی
سلام ٹیچرز ڈے،کل 5اکتوبر کو ملک بھر میں منایا جائے گا،تمام تعلیمی اداروں میں تقریبات ہوں گی

سلام ٹیچرز ڈے،کل 5اکتوبر کو ملک بھر میں منایا جائے گا،تمام تعلیمی اداروں میں تقریبات ہوں گی

فیصل آباد : “سلام ٹیچرز ڈے ” کے عنوان سےملک بھر میں اساتذہ کا عالمی دن ( ورلڈ ٹیچرز ڈی) کل (5اکتوبر ) کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزارت تعلیم و تربیت حکومت پاکستان ، صوبائی وزارت تعلیم پنجاب ، پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ، پنجاب ٹیچرز یونین ، مرکزیہ اساتذہ پاکستان اور اساتذہ کی دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ، سٹی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا

جس کا مقصد اساتذہ کی خدمات کو سلام اور ملک و قوم کیلئے نئی تعلیم یافتہ نسل پیدا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔اس موقع پر اساتذہ کے مسائل بھی اجاگر کئے جائیں گے تاکہ ان کے حل کیلئے اقدامات کر کے اساتذہ کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور وہ یکسوئی کے ساتھ نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں ۔

اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی ڈاکومینٹریز نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top