Home / اہم خبریں / شدید سردی و دھند،تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
شدید سردی و دھند،تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

شدید سردی و دھند،تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری


ملک بھر میں ان دنوں شدید سردی کی لہرجاری ہے، خیبر پختونخوا میں شدید سردی اور دھند کے باعث محکمہ ہائر ایجوکیشن نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں مورخہ یکم جنوری سے ختم ہونے والی چھٹیوں میں سات جنوری2020 تک اضافہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا اور اساتذہ کے مشکلات کی وجہ سے کیا گیا اور اس کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی کالجز اور جامعات پر ہوگا۔

محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام نجی اور سرکاری کالجز، یونیورسٹیاں 8جنوری کو کھلیں گی.

۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا۔

ابتدائی طور پر میدائی علاقوں میں 31 دسمبر اور ‏پہاڑی علاقوں میں 29 فروری تک تعطیلات کی گئی تھیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top