Home / اہم خبریں / ملتان،گورنمنٹ کالج سول لائنز میں سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز،،کھیلوں کے رنگارنگ مقابلے
ملتان،گورنمنٹ کالج سول لائنز میں سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز،،کھیلوں کے رنگارنگ مقابلے

ملتان،گورنمنٹ کالج سول لائنز میں سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز،،کھیلوں کے رنگارنگ مقابلے

،،پہلے اور دوسرے روزطلبہ نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے،آج ہفتہ15فروری کو مرکزی تقریب ہوگی،کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں پوزیشنزحاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے،

ملتان(اپڈیٹس پی کے)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سول لائنزملتان کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا،پہلے اور دوسرے روزطلبہ نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے،آج ہفتہ15فروری کوسپورٹس گالا کی مرکزی تقریب ہوگی جس میں کھیلوں کے فائنل مقابلوں کے علاوہ طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے

،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریبات کا آغازہوگیا ہے،کالج پرنسپل پروفیسرڈاکٹرابرارعبدالسلام نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ علمدارحسین اسلامیہ ڈگری کالج ملتان پروفیسرشیخ فیاض احمد تھے جبکہ افتتاحی تقریب میں وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج سول لائنز پروفیسرشیخ خلیق الزمان،پروفیسرغلام رضا ناصر،پروفیسرملک رمضان،ڈائریکٹرسپورٹس کالج پروفیسرمنظورحسین پروانہ،پروفیسرفخرعالم،پروفیسرفیصل ہاشمی،ڈاکٹرریاض،عامرسنجرانی ودیگرنے شرکت کی،

افتتاحی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ کالج سول لائنزملتان پروفیسرڈاکٹرابرارعبدالسلام نے کہا کہ کھیل طلباء کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے ضروری ہیں،کھیلیں نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا جذبہ پیدا کرتی ہیں اور انہیں معاشرے کا ایک فعال شہری بنانے میں مدد دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں کیونکہ آج کے طلباء مستقبل کے معمار ہیں،کھیلوں سے صحت مندمعاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

پرنسپل گورنمنٹ علمدارحسین اسلامیہ ڈگری کالج ملتان پروفیسرشیخ فیاض احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جامع منصوبہ بندی پرعمل پیرا ہے،کھیل انسان کو صحت مند رکھتے ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پید اہوتا ہے۔دریں اثناء گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں جاری کھیلوں کے مقابلوں کے پہلے اور دوسرے روزطلبہ نے مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،

ڈائریکٹرسپورٹس گورنمنٹ کالج سول لائنز پروفیسرمنظورحسین پروانہ کے مطابق پہلے روزسہ ٹنگی دوڑمیں سال اول کے عمیراور شہبازنے پہلی پوزیشن،احمدظفراور فیضان نے دوسری جبکہ تصورعباس اور جوادبشیرنے تیسری پوزیشن حاصل کی، دوسرے روز200میٹردوڑکے مقابلے میں سال سوئم کے محمدشفیق نے پہلی،سال اول کے شاہدوارث نے دوسری اور سال سوئم کے فخرعباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔1500میٹردوڑ میں سال اول کے لیاقت نے پہلی،سال چہارم کے حسنین ریاض نے دوسری اور فرسٹ ائیر کے شہباز رسول نے تیسری پوزیشن حاصل کی،

سائیکلنگ ریس کے مقابلوں میں سال اول کے لیاقت نے پہلی،محمدحارث نے دوسری اورسال اول ہی کے غلام احمدبھٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،گولہ پھینکنے کی گیم میں ایسوسی ایٹ ڈگری آف کامرس کے حسیب علی نے پہلی،فرسٹ ائیر کے شہبازرسول نے دوسری اور ماس کام کے زریاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی،آج ہفتہ کو کالج میں بعض کھیلوں کے فائنل مقابلہ جات ہوں گے جس کے بعدکھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔،

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top