Home / اہم خبریں / این سی او سی کی تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات دینے اوربڑھانے کی سفارش
این سی او سی کی  تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات دینے اوربڑھانے کی سفارش

این سی او سی کی تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات دینے اوربڑھانے کی سفارش

کورونا کی دوسری لہر شدید ہونے لگی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے سینما ، تھیٹر اور درباروں کو فوری بند کرنے کا
حکم دیدیا، تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات، عوامی اجتماعات پر پابندی اور مارکیٹیں جلد بند کرنے پر بھی غور جاری ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کی صدارت میں ہوا جس میں ملک اور خاص طور پر تعلیمی اداروں سے حاصل ہونے والے کووڈ 19 کے کیسز سے متعلق اعدادوشمار کا جائرہ لیا گیا، اجلاس کے شرکاء کو کورونا ایس او پیز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات دینے اوربڑھانے کی سفارش کی گئی، اجلاس میں عوامی اجتماعات پر پابندی اور مارکیٹیں جلد بند کرنے کی سفارش بھی کی گئی جبکہ سینما اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top