Home / اہم خبریں / سرکاری سکولوں میں پڑھانے والےاساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا
سرکاری سکولوں میں پڑھانے والےاساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا

سرکاری سکولوں میں پڑھانے والےاساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والےاساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا۔ اساتذہ نے 4 نومبر کو اپنےمطالبات کی منظوری کیلئے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کیا تھا۔جس پر اسپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے اساتذہ نمائندگان کو مذاکرات کیلئے بلوا لیا۔

اساتذہ کے مرکزی مطالبے میں اپ گریڈیشن کا معاملہ سرفہرست ہے جبکہ اساتذہ کی مینول ایڈجسٹمنٹ اور مراعات میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔مذاکرات میں ڈی پی آئی سکینڈری ایجوکیشن، ایلمنٹری ایجوکیشن اور ڈپٹی سیکرٹریز حکومت پنجاب شرکت کریں گے۔حکومتی اعلٰی افسران کے ساتھ مذاکرات میں ٹیچرز یونین کی جانب سے ان کے رہنما رانا لیاقت علی، کاشف شہزاد اور وحید مراد یوسفی نمائندگی کریں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top