Home / اہم خبریں / سکول اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر پابندی عائد
سکول اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر پابندی عائد

سکول اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر پابندی عائد

پنجاب بھر کے اساتذہ کیلئے بری خبر، باہمی تبادلوں پر پابندی عائد، پنجاب ٹیچرز یونین نے احکامات واپس نہ لینے پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر پابندی لگا دی، نئی پالیسی کے تحت اب ایک سکول میں سال سے زائد تعینات رہنے والے اساتذہ ہی باہمی تبادلوں کے اہل ہونگے، ایک سال سے کم عرصہ سے تعینات اساتذہ باہمی تبادلوں کیلئے نااہل قرار دے دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ میرٹ پر پورا نہ اترنے والے سینکڑوں اساتذہ کی تبادلوں کیلئے جمع درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔متاثرہ اساتذہ نے سکول ایجوکیشن سے پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ پالیسی میں نرمی نہ لائی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ اساتذہ کی بھرتی مستقل بنیادوں کی بجائے عارضی طور پر کی جائے گی، صوبہ بھر کے سکولوں میں اس وقت 70 ہزار اساتذہ کی فوری ضرورت ہے، اساتذہ کی نئی بھرتیاں صرف ایک سے دو سال کے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی، خراب کارکردگی پر اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top