Home / اہم خبریں / علامہ خادم حسین رضوی کی موت کورونا سے ہوئی،بڑادعویٰ سامنے آگیا
علامہ خادم حسین رضوی کی موت کورونا  سے ہوئی،بڑادعویٰ سامنے آگیا

علامہ خادم حسین رضوی کی موت کورونا سے ہوئی،بڑادعویٰ سامنے آگیا

لاہو ر(اردو اپڈیٹس)نامورعالم دین وتحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے ہیں ،تحریک لبیک کے قائد کے صاحبزادے سعد رضوی کے مطابق انہیں چند روز سے شدید بخار اور سانس کی تکلیف تھی

،انہیں طبیعت بگڑنے پر لاہور کے شیخ زید ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ وفات پا گئے ۔ صحافی مبشر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ خادم حسین رضوی کی کورونا وائرس کے باعث موت ہو گئی ،پھر صحافی نے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا کہ شیخ زیدہسپتال نے اس بات کی تصدیق کردی ہے ۔

واضح رہے کہ علامہ خادم حسین کے فیملی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی ۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top