Home / اہم خبریں / ملتان،کورونا میں مبتلا سرکاری سکول کا ٹیچردم توڑ گیا،محکمہ تعلیم نے سکول سیل کردیا
ملتان،کورونا میں مبتلا سرکاری سکول کا ٹیچردم توڑ گیا،محکمہ تعلیم نے سکول سیل کردیا

ملتان،کورونا میں مبتلا سرکاری سکول کا ٹیچردم توڑ گیا،محکمہ تعلیم نے سکول سیل کردیا

ملتان …….ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں پر بھی کورونا کے وار شدت سے جاری ہیں، کورونا میں مبتلا سرکاری سکول کا ٹیچر بھی نشتر اسپتال ملتان میں دم توڑگیا،

رفیق شاد بطور ایس وی معلم گورنمنٹ مڈل سکول قادرپورراں مرکز ملتان میں خدمات سرانجام دے رہے تھے،گزشتہ ہفتے ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے مذکورہ سکول سیل کردیا تھا

،رفیق شاد کو طبعیت بگڑنے پر نشتر اسپتال کے کورونا آئی سی یو وارڈ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روزوینٹی لیٹرپررہے اور جانبر ناہوسکے،سوموار کی صبح خالق حقیقی سے جاملے،

ان کی نمازجنازہ حفاظتی انتظامات کے تحت آبائی گاؤں بستی گلابی والا ٹاٹے پور ملتان میں ادا کی گئی،اساتذہ برادری نے ان کی وفات پرگہرے دکھ ورنج کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرکے مجموعی طور پر 50 سے زائد سکولوں کے متعدد اساتذہ اور طلبا وطالبات میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پرانہیں سیل کیا گیا ہے جن میں سے ملتان شہر کے 12سرکاری ہائی سکول بھی شامل ہیں۔

About admin

One comment

  1. Corona k liy sop, s k liy skti ka qanoon banay Bazar my Marrige hal Allpeoples without mask ghoom rhy han jo qanoon banay skt banay Amal krway .Jalsy ko mat roky krny dy lekin skt sops k mutabiq kry.Is trha hakoomat pr koi ilzam nhi ho ga .Piar sy samjhay jalsy kr ly lekin sop, s ka kiyal rakkhy. Railway ka khiyal bht accha ha Railway b taraqqi kry bht accha banay.Hamara mulk koob taraqqi kry is my sb sath dy hakoomat ka farz nhi ha hamaara mulk ha mil jul kr kam kry mulk ko sunwary .Allah hafiz

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top