Home / اہم خبریں / ملتان:کورونا سے نشتر اسپتال کی ہیڈ نرس دم توڑ گئیں۔ایک ماہ میں 60 سے زیادہ ڈاکٹرز بھی متاثر
ملتان:کورونا سے نشتر اسپتال کی ہیڈ نرس دم توڑ گئیں۔ایک ماہ میں 60 سے زیادہ ڈاکٹرز بھی متاثر

ملتان:کورونا سے نشتر اسپتال کی ہیڈ نرس دم توڑ گئیں۔ایک ماہ میں 60 سے زیادہ ڈاکٹرز بھی متاثر

*ایک ماہ کے دوران نشتر اسپتال کے 60 ڈاکٹرز اور 20 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا کا شکار ہوچکے

*
ملتان(اردو اپڈیٹس)ملتان میں کورونا کے خوفناک وار جاری ہیں۔کورونا سے نشتر اسپتال کی ہیڈ نرس بھی دم توڑ گئیں۔53 سالہ زیب النساء نشتر اسپتال کے وارڈ نمبر دس میں بطور ہیڈ نرس خدمات سر انجام دے رہی تھیں کہ دوران ڈیوٹی کورونا کا شکار ہوگئیں۔

کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث وہ نشتر اسپتال کے کورونا آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج تھیں اور گزشتہ کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھیں مگر وہ جانبر نا ہوسکیں اور کورونا سے جاں بحق ہوگئیں۔

ادھر ایک ماہ کے دوران نشتر اسپتال کے 60 سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔

اسپتال کورونا کیخلاف جنگ میں اپنے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا سمیت 3 ڈاکٹرز کو کھوچکا ہے۔۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top