Home / تعلیم و ادب / ادبی وسماجی تنظیم پاکستان رائٹرز ونگ کے سالانہ انتخابات،قاری محمدعبداللہ چئیرمین،صہیب اقبال صدر منتخب
ادبی وسماجی تنظیم پاکستان رائٹرز ونگ کے سالانہ انتخابات،قاری محمدعبداللہ چئیرمین،صہیب اقبال صدر منتخب

ادبی وسماجی تنظیم پاکستان رائٹرز ونگ کے سالانہ انتخابات،قاری محمدعبداللہ چئیرمین،صہیب اقبال صدر منتخب

ملتان۔۔۔۔۔۔۔ لکھاریوں کی نمائندہ علمی ادبی سماجی تنظیم پاکستان رائٹرز ونگ کے انتخابات میں سال 22-2021 کی تنظیمی باڈی کے لئے قاری محمد عبداللّٰہ چیئرمین، صہیب اقبال صدر، عبد الرحیم خان جنرل سیکرٹری، ساجد خان بلوچ فنانس سیکرٹری منتخب۔ ادبی ، سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع۔

پاکستان رائٹرز ونگ کے انتخابات الیکشن نگران سرپرست اعلیٰ حافظ نسیم احمد قریشی اور سرپرست محمد الیاس ممڑ کی نگرانی میں ہوئے جس میں چیئرمین قاری محمد عبداللہ ، جنرل سیکرٹری عبد الرحیم، فنانس سیکرٹری ساجد خان بلوچ بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ صدارت کی نشست پر تین امیدواروں میں خفیہ رائے شماری کی ووٹنگ کے نتیجے میں کثرت رائے سے صہیب اقبال بطور صدر منتخب ہوئے۔

دیگر عہدیداران میں سینئر وائس چیئرمین شفیق بلوچ ، وائس چیئرمین انوارالحق ، سینیئر نائب صدر سعید بلوچ، نائب صدر اول محمد عزیر سلیم، نائب صدر دوم محمد جنید اکرم انصاری، جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد شجراء، ڈپٹی فنانس سیکرٹری بمطابق دستور سرپرست اعلیٰ حافظ نسیم احمد قریشی، میڈیا کوآرڈینیٹڑ عمیر امتیاز خان، سیکرٹری میڈیا عاطف انصاری، سوشل میڈیا انچارج عبدالباری خان، سوشل میڈیا سیکرٹریز مخدوم عرفان رفیع اور معاذ انور منتخب ہوئے جبکہ حسین عبدالرحمن نسیم کو آفس انچارج، مبین حسن کو سیکرٹری آفس، قاری ہدایت اللہ رحمانی کو انچارج شعبہ تربیت نامزد کیاگیا۔ علاوہ ازیں عزیر رفیق، سرفراز اجمل، پروفیسر خلیل الرحمٰن، عبد الصمد قادری ، شفیق بلوچ ، طفیل سلیم شجرا ، سردار خالد خان بلوچ کو بالترتیب خانیوال، لاہور، علی پور ، قصور کے اضلاع ، سعودیہ ، برطانیہ چیپٹر کا کوآرڈینیٹر نامزد کیاگیا۔

علمی ادبی سماجی سیاسی مذہبی حلقوں کی جانب سے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔ نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے وہ اپنی ذمہ داریوں پر مکمل عہدہ برآ ہونگے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top