Home / اہم خبریں / اسرائیل سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں،ترک صدرطیب اردگان
اسرائیل سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں،ترک صدرطیب اردگان

اسرائیل سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں،ترک صدرطیب اردگان

انقرا۔۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن فلسطین پالیسی اہماری ریڈ لائن ہے۔

گزشتہ دنوں 2 سال بعد ترکی نے اسرائیل میں اپنا سفیر واپس تعینات کیا اور اس عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار رہے۔

ترکی نے اسرائیل کو تسلیم کررکھا ہے تاہم ترکی فلسطین کی آزادی و خودمختاری کی مکمل حمایت اور امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کا سخت مخالف ہے۔

اسرائیل کے حوالے سے صدر رجب طیب اردوان نے بھی واضح پالیسی بیان دیا ہے۔ 

استنبول میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطین پالیسی ہماری ریڈ لائن ہے اور اسرائیل کی فلسطین پالیسی کو قبول کرنا ہمارے لیے ناممکن ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top