Home / اہم خبریں / اپوزیشن نے آرمی چیف سے حکومت گرانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،احسن اقبال
اپوزیشن نے آرمی چیف سے حکومت گرانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،احسن اقبال

اپوزیشن نے آرمی چیف سے حکومت گرانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،احسن اقبال

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ادارے پی ڈی ایم نہیں حکومت کی کارکردگی سے پریشان ہیں۔ اپوزیشن نے آرمی چیف سے حکومت گرانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، عوام کی طاقت سے سلیکٹڈ حکومت کوگھربھیجیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ ملک بچانے کے لیے ہوگا، یکم فروری کوپی ڈی ایم لیڈرشپ حتمی لانگ مارچ کا اعلان کرے گی، پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مٹھی کی طرح متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے ہمیشہ پاکستان کومضبوط کیا، مارشل لا ادوارمیں پاکستان کونقصان ہوا، ہرجمہوری حکومت نے پاکستان کومضبوط کیا ہے، تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ یہ وقت ہے ہرکسی کوخوداحتسابی کرنی چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور دیگر کو اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے، سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے مداخلت کے سارے دروازے بند ہونے چاہئیں، سیاست دان تو سیکھ چکے، اب اسٹیبلشمنٹ کوسیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے چند ماہ کے بعد رخصت ہوجانا ہے، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے، پولیس کو مہمان حکومت کی خاطراپنی ملازمتوں کودغدارنہیں کرنا چاہیے، شہبازشریف، حمزہ شہبازکوانتقام کی بنیاد پرگرفتارکیا ہوا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top