Home / اہم خبریں / اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک،پنجاب میں سب سے پہلے پیپلزپارٹی کے جیالے رکن اسمبلی نے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کردیا
اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک،پنجاب  میں سب سے پہلے پیپلزپارٹی کے جیالے رکن اسمبلی نے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کردیا

اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک،پنجاب میں سب سے پہلے پیپلزپارٹی کے جیالے رکن اسمبلی نے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کردیا

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا ہے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ملتان کے صوبائی حلقے پی پی -211 سے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔

سید علی حیدر گیلانی نے اپنے استعفے کی بابت اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی دی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام اراکین پارلیمنٹ 31 دسمبر تک اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرادیں گے۔

اس بات کا اعلان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سربراہی اجلاس کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے استعفے پیش کیے جانے کا سلسلہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

ن لیگ کے ایم این اے و ایم پی اے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے استعفے اپنی قیادت کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

سرگودھا سے تعلق رکھن ےوالے لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید نے بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top