Home / اہم خبریں / ایل او سی پر ہماری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے تصدیق کردی
ایل او سی پر ہماری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے تصدیق کردی

ایل او سی پر ہماری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے تصدیق کردی

نیو یارک۔۔۔ اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کی گاڑی کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر راولاکوٹ کے قریب نامعلوم چیز کی زد میں آنے سے نقصان پہنچا ہے۔۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں باقاعدہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ کا مشن فی الحال واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس دستیاب تفصیلات کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا لیکن اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

جب بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ کیا اقوام متحدہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کی طرف سے دی گئی رپورٹ مسترد کرنے کی خبروں سے آگاہ ہے تو فرحان حق نے کہا کہ ہم دونوں فریقین کے بیانات سے بخوبی واقف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ گاڑی سے کوئی نامعلوم چیز ٹکرائی تھی، جیسے میں نے کہا تھا کہ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ اپنے مینڈیٹ کے تحت جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے مشاہدے اور اس کی رپورٹ کے حوالے سے راولاکوٹ کے قریب معمول کی نگرانی کی سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔

اس سے قبل خطے کے امن کو تباہ کرنے والی بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ملٹری مبصرین کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top