Home / اہم خبریں / بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم ولادت آج منایا جارہا ہے،ملک بھر میں کورونا ایس اوپیز کے تحت تقریبات
بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم ولادت آج منایا جارہا ہے،ملک بھر میں کورونا ایس اوپیز کے تحت تقریبات

بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم ولادت آج منایا جارہا ہے،ملک بھر میں کورونا ایس اوپیز کے تحت تقریبات

اسلام آباد: بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 144 واں یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے 144 ویں یوم ولادت کے موقع پر پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں اور مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔تقریبات میں کورونا ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

بابائے قوم 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ 1913 میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور دو قومی نظریہ کے تحت انگریزوں سے آزادی اور ہندووں سے علیحدہ وطن کی جدو جہد شروع کی۔ ان کی جدوجہد رنگ لے آئی ، 14اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آ گیا اور وہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top