Home / اہم خبریں / بڑا مسلمان ملک اسرائیل کو تسلیم کرنےو الا ہے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ
بڑا مسلمان ملک اسرائیل کو تسلیم کرنےو الا ہے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ

بڑا مسلمان ملک اسرائیل کو تسلیم کرنےو الا ہے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ

تل ابيب: اسرائیلی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد پانچواں اسلامی ملک اسرائیل کو تسلیم کرنے والا ہے۔

مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علاقائی تعاون کے اسرائیلی وزیراوفر اکونیس نے کہا کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کے امریکی صدارت سے سبکدوش ہونے سے پہلے امریکا ایک اور اسلامی ملک کے ساتھ اسرائیلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کرے گا۔

اسرائیلی وزیر نے مسلمان ملک کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم کہا کہ اس حوالے سے دو بڑے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ ان میں سے ایک تو عمان بہت مضبوط امیدوار ہے جب کہ سعودی عرب فی الحال اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کررہا ہے۔

دوسرے امیدوار ملک کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہے تو ایک مشرقی ملک اور ایک بڑا مسلمان ملک ہے تاہم وہ پاکستان نہیں ہے۔


واضح رہے آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top