Home / اہم خبریں / ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سے ٹنوں کے حساب سے سونے کے ذخائردریافت،مالیت اربوں ڈالر ہے،ترک حکام
ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سے ٹنوں کے حساب سے سونے کے ذخائردریافت،مالیت اربوں ڈالر ہے،ترک حکام

ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سے ٹنوں کے حساب سے سونے کے ذخائردریافت،مالیت اربوں ڈالر ہے،ترک حکام

استنبول: ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سوگت سے اربوں ڈالر مالیت کے ٹنوں کے حساب سے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے زرعی شعبے اور کریڈٹ کارپوریٹیوز کے سربراہ فہراتین پوئراز نے تصدیق کی ہے کہ وسط مغربی ترکی کے علاقے سوگت سے تقریبا 100 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ سونے کی مقدار کا اندازہ 35 لاکھ اونس یعنی 99 ٹن لگایا گیا ہے اور اس کی قیمت 6 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ آئندہ دو برس میں ان ذخائر سے حاصل کیا گیا سونا ترکی کی معیشت کا حصہ بننا شروع ہوجائے گا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل غازی نے موجودہ ترکی کے بیلیجک صوبے کے اس علاقے سوگت میں کائی قبیلے کی ایک شاخ کو منظم کرکے ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top