Home / اہم خبریں / جہاں سے منشیات ملے گی ،وہاں کے ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج ہوگا،وفاقی وزیر
جہاں سے منشیات ملے گی ،وہاں کے ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج ہوگا،وفاقی وزیر

جہاں سے منشیات ملے گی ،وہاں کے ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج ہوگا،وفاقی وزیر

وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہےکہ ان کی صحت ٹھیک نہیں رہتی، نسبتاً نرم وزارت کی درخواست کی تھی جو وزیراعظم نے قبول کرکے احسان کیا۔

ننکانہ صاحب میں کرسمس کےحوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اعجاز شاہ نےکہاکہ وہ آئندہ پیرکو وزارت کا چارج سنبھالیں گے اورکام کا آغاز اپنے ضلع ننکانہ سے کریں گے۔

اعجاز شاہ کاکہنا تھاکہ وہ پہلے بھی نارکوٹکس کی وزارت میں کام کر چکے ہیں،وزیر اعظم سے پولیس کے خلاف کارروائی کی منظوری لے لی ہے،جہاں سے منشیات ملے گی، وہاں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے خلاف بھی پرچہ درج ہوگا۔

وفاقی وزیرکاکہنا تھاکہ نشہ کرنے والے تو مریض ہوتے ہیں اصل مجرم تومنشیات فروش ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد یومیہ 89 تک جاچکی ہے،میں بھی پچھلے مہینے ویکسین لگواکر ٹرائل میں شامل ہوا، ابھی مثبت اثرات ہیں،صحت ٹھیک نہ رہنےکی وجہ سےچھوٹی وزارت کی درخواست کی تھی جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لےکر انہیں وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا تھا اور وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزیر انسداد و منشیات بنایا گیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top