Home / اہم خبریں / جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیان پر حکومت کا ایکشن،وزارت داخلہ کاروائی کرے گی
جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیان پر حکومت کا ایکشن،وزارت داخلہ کاروائی کرے گی<br>

جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیان پر حکومت کا ایکشن،وزارت داخلہ کاروائی کرے گی

اسلام آباد: حکومت نے جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے ترجمانوں کو فوج مخالف بیانیے پر موثر جواب دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، خصوصاً پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر مقدمہ قائم کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج مخالف بیانیے پر موثر جواب دیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے بنائے کتنے بنائے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top