Home / اہم خبریں / حکومت کا نئے سال پر عوام کو تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
حکومت کا نئے سال پر عوام کو تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا<br>

حکومت کا نئے سال پر عوام کو تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام پر نیا سال کا بم گراتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔

اعلامیہ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیرِاعظم نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات میں کم سےکم اضافہ کرنےکی منظوری دی۔

 اعلامیے کے مطابق اوگراکی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی اور ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے اضافہ کی منظوری دی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل میں 10.92 روپے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل میں 14.87 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.36 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.95 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لیٹر ، ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 73روپے 65پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 71روپے 81پیسے مقرر کی گئی ہے جو آج رات 12 بجے سے 15 جنوری تک نافذ العمل رہیں گی۔

دوسری طرف پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 187 روپے مہنگا کردیا گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 147 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دسمبر میں ایل پی جی کی قیمت 131 روپے فی کلو تھی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2021 کیلئے ہوگا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top