Home / اہم خبریں / خواتین کاروبار کیلیے 50 لاکھ تک قرض لے سکتی ہیں: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
خواتین کاروبار کیلیے 50 لاکھ تک قرض لے سکتی ہیں: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

خواتین کاروبار کیلیے 50 لاکھ تک قرض لے سکتی ہیں: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کا کہنا ہے کہ خواتین کاروبار کے لیے 5 فیصد شرح سود پر 50 لاکھ روپے تک قرض لے سکتی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیما کامل کا کہنا تھا کہ خواتین محدود وسائل میں گھر چلاتی ہیں اور گھر سے ملک چلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین 100 روپے میں کسی بھی بینک میں ’’آسان اکاؤنٹ‘‘ کھول سکتی ہیں، آسان اکاؤنٹ صرف شناختی کارڈ پر کھولا جا سکتا ہے، اکاؤنٹ کھولنے کے کوئی چارجز نہیں اور کم از کم رقم رکھنے کی بھی کوئی شرط نہیں ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آسان اکاؤنٹ میں ماہانہ 5 لاکھ روپے کی رقم جمع اور نکالی جا سکتی ہے، 5 لاکھ سے زائد کاروبار کی صورت میں آمدنی کا ثبوت دینا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ آسان اکاؤنٹ سب کے لیے ہے، طلباء بھی کھول سکتے ہیں، آسان اکاؤنٹ پر منافع بھی ملتا ہے۔

سیما کامل کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین کے اکاؤنٹ 18 فیصد اور مردوں کے 51 فیصد اکاؤنٹ ہیں، بینکوں سے تعلیم، شادی اور گھر کی تعمیر پر لون ملتا ہے، لیکن خواتین کو علم ہی نہیں ہے، خواتین کاروبار کے لیے 5 فیصد شرح سود پر 50 لاکھ تک لون لے سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کامیاب جوان اسکیم سے خواتین 10 لاکھ تک بغیر زرضمانت قرض لے سکتی ہیں، کامیاب جوان اسکیم پروگرام میں خواتین کے لیے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top