Home / اہم خبریں / شدید سردی سے پریشان شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
شدید سردی سے پریشان شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

شدید سردی سے پریشان شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

لاہور: محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز بھی ہلکی دھوپ چمکنے کی خوشخبری سنا دی ہے، آج رات کے وقت دھند کی شدت گزشتہ روز کی نسبت کم ہوگی۔

آج دن کو چمکنے والی ہلکی دھوپ کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بڑھ گیا، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔اس دوران خطۂ پو ٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top