Home / اہم خبریں / شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی، پی ڈی ایم کا گڑھی خدا بخش میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی، پی ڈی ایم کا گڑھی خدا بخش میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی، پی ڈی ایم کا گڑھی خدا بخش میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ

لاڑکانہ۔۔ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔اس ضمن میں گڑھی خدا بخش میں بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس جلسے میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے رہنما بھی شریک ہیں۔

اس وقت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سردار اختر مینگل، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اے این پی کے افتخار حسین، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی سٹیج پر موجود ہیں۔

آج کے جلسے میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

گڑھی خدا بخش بھٹو میں مزار کے احاطے میں وسیع اسٹیج سجایا گیا ہے۔ 100 فٹ چوڑے اور 40 فٹ اونچے بڑے اسٹیج پر جدید ایل ای ڈی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے۔

برسی پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات  کیے گئے ہیں،سیکورٹی کے لیے 7 ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ دو سو خواتین پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں ،سیکورٹی کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ بھی موجود ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top