Home / اہم خبریں / صوبہ بھر میں ایجوکیٹرزاساتذہ کی بھرتیوں کی چلتی خبروں کی حقیقت کیا نکلی،جانیے
صوبہ بھر میں ایجوکیٹرزاساتذہ کی بھرتیوں کی چلتی خبروں کی حقیقت کیا نکلی،جانیے

صوبہ بھر میں ایجوکیٹرزاساتذہ کی بھرتیوں کی چلتی خبروں کی حقیقت کیا نکلی،جانیے

لاہور۔۔ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے حوالے سے صوبہ بھر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے چلنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی،صوبائی کابینہ نے ڈیرہ غازی خان میں ایجوکیٹرز کی 1142خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی،

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صوبہ کے دور دراز علاقوں کے سکولوں میں خالی آسامیوں کیلئے مقامی اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایجوکیٹرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے دیگر پسماندہ اضلاع میں اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top