Home / اہم خبریں / عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے،شبلی فراز
عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے،شبلی فراز

عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے،شبلی فراز

اسلام آباد۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی کرپشن، دو نمبری، ہارس ٹریڈنگ، چھانگا مانگا، چمک اور بریف کیس کا نام آئے گا تو نواز شریف کا نام آئے گا۔ عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے

لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے اور یہی ان ان کی اصلیت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب  سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا  “اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی” کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں، ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top