Home / اہم خبریں / لانگ مارچ کی بجائے لونگ مارچ ہوگا،زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،وزیرداخلہ شیخ رشید
لانگ مارچ کی بجائے لونگ مارچ ہوگا،زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،وزیرداخلہ شیخ رشید<br>

لانگ مارچ کی بجائے لونگ مارچ ہوگا،زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،وزیرداخلہ شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اورانہوں نے جیل کا زیادہ عرصہ اسپتالوں میں گزارا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے لانگ مارچ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے بجائے یہ لونگ مارچ کریں گے، زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اورزرداری نے جیل کا زیادہ عرصہ اسپتالوں میں گزارا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت کے ماتحت تمام محکموں کا دورہ کررہا ہوں۔ پولیس، نادرا، آئی سی ٹی کے مشترکہ تین سروس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے،

یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن 24 گھنٹوں میں مکمل ہوگی جب کہ ای اسٹمپنگ شروع کرنے کی ہدایت سمیت آئی سی ٹی کی تنظیم نوکی ہدایت کی ہے اور8 محکمے ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے فوڈ بازارکھولنے کا فیصلہ کیا ہے، پورے اسلام آباد کا پٹوارخانہ ایک ماہ میں ختم کردیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ انڈر19 وزیراعظم کے نعرے مراد علی شاہ نے لگوائے ہیں، سینٹ کے الیکشن پریہ حصہ لیں گے، اچھی بات ہے یہ سنیٹ کے الیکشن میں حصہ اوراستعفی پردوبارہ غورکریں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top