Home / اہم خبریں / لاہورقلندر کے فینز کیلئے خوشی کی خبر،شاہد آفریدی بھی قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے
لاہورقلندر کے فینز کیلئے خوشی کی خبر،شاہد آفریدی بھی قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے

لاہورقلندر کے فینز کیلئے خوشی کی خبر،شاہد آفریدی بھی قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے

ابوظہیبی ۔۔بوم بوم شاہد آفریدی قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے اور وہ ابو ظبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے

ابوظبی ٹی ٹین لیگ کی ٹیم قلندرز کے آنر عاطف رانا نے لاہور میں ایک نیوز کانفرنس میں آئیکون پلیئر کا اعلان کیا جب کہ قلندرز کے ساتھ چوہدری عمر کی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان بھی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

عاطف رانا نے کہا کہ آج یہ اعلان کرتے ہوئے بڑے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ لالہ شاہد آفریدی قلندرز فیملی کے ساتھ جڑ گئے ہیں اور وہ 28 جنوری سے شروع ہونے والی ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کے آئیکون پلئیر ہوں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آج قلندرز فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہو رہی ہے، خواہش بہت پرانی تھی، لاہور قلندرز سارا سال کام کرتی ہے صرف ایک ماہ کی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہتی اس لیے قلندرز فیملی کا حصہ بننا اعزاز ہے۔

قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سے بڑا کوئی آئیکون پلیئر نہیں ہو سکتا وہ اکیلے اسٹیڈیم بھر سکتا ہے، بہت پرجوش ہیں کہ شاہد آفریدی اس مرتبہ قلندرز کا حصہ ہوں گے۔

گزشتہ برس شاہد آفریدی پی سی بی کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کیے جانے کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے لیکن اس مرتبہ انہیں این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top