Home / اہم خبریں / مریم نواز نے عمران خان کو “تابعدارخان”کا خطاب دیدیا
مریم نواز نے عمران خان کو “تابعدارخان”کا خطاب دیدیا

مریم نواز نے عمران خان کو “تابعدارخان”کا خطاب دیدیا

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آج کل ایماندار اسے کہا جاتا ہے ، جو چور بھی ہو اور تابعدار بھی ہو، وہ تابعدار ہے اسی لیے وہ ان کے پاس آخری آپشن ہے ،

پاکستان کے قرضے آسمان پر پہنچ گئے لیکن بندہ تابعدار ہے اس لیے کوئی نہیں پوچھ رہا۔ بندہ ایماندار بھی ہے اور بندہ تابعدار بھی ہے، آج سے عمران خان صاحب کا نام تابعدار خان رکھ دینا چاہیے ۔


لاہور میں مسلم لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا کی ذمہ داری مجھے 7سال پہلے دی گئی تھی، آج اللہ کاشکر ہے کہ مسلم لیگ ن کاسوشل میڈیا اگلی صفوں میں کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نا اہل حکومت ہم پر مسلط کردی گئی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے

۔
انہوں نے سوال کیا کہ جب روٹی ہی 30روپے کی ہوجائے تو کیسے گھرچلایا جائے گا ؟ نوجوان جانتےہیں

لکی حالات کاذمہ دارکون ہے ؟ پوری دنیا کے ممالک نے پاکستان کی پروازیں بند کر دی ہیں، کون

کہتاتھاسبزپاسپورٹ کی عزت کراؤں گا؟ بتایا جائے کہاں ہے وہ وزیراعظم جو سائیکل پر جاتا تھا، بتایا جائے کیا اس جعلی حکومت نے ایک بھی اسپتال بنایا؟ ان کے بڑے بڑے دعوے کہاں گئے؟ سپریم کورٹ نےکہابلین ٹری منصوبےکےدرخت کہاں لگے؟ کوئی ہےجووزیراعظم کوان کےدعوؤں سےمتعلق پوچھ سکے ؟ ۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top