Home / اہم خبریں / مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کرگئیں
مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کرگئیں

مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کرگئیں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے زیر علاج تھیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرحومہ کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال سے ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور ملک تعمیری سوچ رکھنے والی مدبر، مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہوگیا۔

انہوں نے نہ صرف بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھر پور نمائندگی کی بلکہ ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ایوان بالا میں سینیٹر کلثوم پروین کے مثبت کردار اور عوام کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ایوان بالا غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہے۔ 

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top