Home / اہم خبریں / معروف پروگرام اینکر اقرارالحسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی
معروف پروگرام اینکر اقرارالحسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

معروف پروگرام اینکر اقرارالحسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

لاہور:نجی ٹی وی کے پروگرام سرعام کے میزبان اور تحقیقاتی صحافی اقرار الحسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اقرار الحسن نے بتایا کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے بلاک کے میں پولیس اسٹیشن کے سامنے اُن پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

’لاہور میں کے بلاک ڈی ایچ اے پولیس اسٹیشن کے بالکل سامنے نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے‘۔

اقرار الحسن نے اپنی تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جن میں اُن کے چہرے پر تازہ زخم نظر آرہا ہے۔

اینکر نے اپنے اوپر ہونے والے حملے سے متعلق آگاہ کیا تو ساتھی صحافیوں اور مداحوں نے سلامتی کے حوالے سے دعائیں دیں اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن ان دنوں لاہور میں ہیں، وہ پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے لاہور کی سیاسی گہما گہمی اور ماحول ناظرین تک پہنچانے کے لیے پروگرام ریکارڈ کرنے گئے تھے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top