Home / اہم خبریں / ملکی برآمدات میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،مایوسی پھیلانے والے ناکا م ہوں گے،شبلی فراز
ملکی برآمدات  میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،مایوسی پھیلانے والے ناکا م ہوں گے،شبلی فراز

ملکی برآمدات میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،مایوسی پھیلانے والے ناکا م ہوں گے،شبلی فراز

اسلام آباد:شبلی فراز نے کہا ہے کہ ندیم بابر نے (ن) لیگی جھوٹ کے پرزے پرزے کر دئیے، ہاری ہوئی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی کی بے بسی اور لاچاری دیدنی تھی۔

وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی تھی، سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹس میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور ناکام رہیں گے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دشمن انڈین کرانیکلز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے کا جرم کر رہے ہیں، پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے، دونوں کے جھوٹ کی تجارت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top