Home / اہم خبریں / مولانا شیرانی نے فضل الرحمان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے جے یو آئی (پاکستان) بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
مولانا شیرانی نے فضل الرحمان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے جے یو آئی (پاکستان) بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

مولانا شیرانی نے فضل الرحمان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے جے یو آئی (پاکستان) بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد:مولانا محمد خان شیرانی نے فضل الرحمان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے جے یو آئی (پاکستان) بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعیت علما اسلام کے ناراض رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں مولانا شجاع الملک سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ حافظ حسین احمد ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ آزادی مارچ کے موقع پر جب جے یو آئی کے اداروں کے اندر بات کرنے کی کوشش کی گئی تو نہیں کرنے دی گئی، جب مولانا فضل الرحمن کے مقابلے کے لیے مولانا محمد خان شیرانی کا نام پیش کیا تو تین دن تک اجلاس نہ ہو سکا، مولانا فضل الرحمن نے ارکان کو مجبور کیا کہ مولانا شیرانی اُن کے مقابلے سے دستبردار ہوجائیں، اور انہپں جماعت کا تا حیات امیر منتخب کیا جائے، جب بعض ارکان نے دستور کا حوالہ دیا تو اُن کی بات نہ سنی گئی، ارکان کا موقف تھا جن جماعتوں کی کرپشن کو سہارا دینے کے لیے ہم نکلے ہیں وہ بھی ہمارا ساتھ نہیں دینگے۔

بعدازاں مولانا محمد خان شیرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں جے یو آئی پاکستان کے اراکین نے شرکت کی،  گزشتہ تین عام انتخابات میں جے یو آئی ف کے نوٹیفیکیشن ساتھیوں کے سامنے رکھے، 2018 میں جے یو آئی فضل الرحمان کے نام سے الیکشن کمیشن میں درخواست دی گئی، ساتھیوں کو کوئی ابہام نہیں کہ جے یو آئی ف کے نام سے فضل الرحمان نے اپنا گروپ تشکیل دیا ہے، جبکہ ہم کبھی بھی جے یو آئی (ف) یا فضل الرحمٰن گروپ کا حصہ نہیں رہے، ہم ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام کے دستور کے مطابق رکن رہے اور رہیں گے۔

محمد خان شیرانی نے کہا کہ جمیعت العلمائے اسلام پاکستان کے پلیٹ فارم سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، تجویز یہ ہے کہ مرکزی مجلس عمومی سے ایک قرار داد پاس کیا جائے کہ الیکشن کمیشن میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان فضل الرحمٰن اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن، ان دونوں قسم کے نوٹی فکیشن کو منسوخ کیاجائے، ایک نیا نوٹی فکیشن جمعیت علمائے اسلام پاکستان جاری کیا جائے جس طرح ہمارے منشور میں موجود ہے اور الیکشن کمیشن کو پیش کیاجائے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top