Home / اہم خبریں / میدان سج گیا، پی ڈی ایم آج مینار پاکستان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی،تیاریاں مکمل
میدان سج گیا، پی ڈی ایم آج مینار پاکستان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی،تیاریاں مکمل

میدان سج گیا، پی ڈی ایم آج مینار پاکستان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی،تیاریاں مکمل

لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)آج اتوار کو مینار پاکستان میں پاور شو کرے گی، پی ڈی ایم سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، اختر مینگل سمیت دیگر قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ اتوار کو مینار پاکستان پر ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکن پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

ساونڈ سسٹم پر مسلم لیگ (ن) کے پارٹی نغمے اور ترانے بجائے جا رہے ہیں، مینار پاکستان گراونڈ میں داخلے کے لئے 5 دروازے مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے ایک دروازہ وی وی آئی پیز کے لئے مختص ہو گا، خواتین کے لئے بھی الگ داخلے کا راستہ اور انکلوژر بنایا جا رہا ہے۔ جلسے کی سیکیورٹی انصار الاسلام کے رضاکاروں اور شیر جوان فورس کے حوالے کی گئی ہے۔

جلسہ گاہ میں بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے جنریٹر پہنچادیئے گئے ہیں جبکہ روشنی کے لئے خصوصی کھمبے لگادیئے گئے ہیں جن پر لائٹیں نصب ہیں۔ پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کی تصاویر والے فلیکسز بھی گراونڈ میں آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز پہنچانے کی اجازت نہ ملنے پر مینار پاکستان پر لکڑی کا سٹیج بنانے کا کام جاری ہے، مرکزی قائدین کے لئے الگ اور دیگر قائدین کے لئے الگ سٹیج بنایا جارہا ہے، مرکزی اسٹیج کے عقب میں 20 فٹ اونچی اور 80 فٹ چوڑی مرکزی سکرین لگائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ جلسہ گاہ کے مختلف حصوں میں 10 فٹ اونچی اور 15 فٹ چوڑی 10 اسکرینز لگائی جائیں گی۔

دوسری طرف پی ڈی ایم کے مینار پاکستان پر جلسے میں اہم اعلانات موقع ہے، اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس کل دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا گیا۔ جلسے سے قبل مرکزی رہنماوں کی بیٹھک میں اعلانات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں اہم اعلانات پر مشاورت اور جلسہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہو گا۔ مرکزی رہنماوں کا اجلاس سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہو گا۔ اجلاس کے بعد تمام مرکزی قیادت ایک ساتھ جلسے میں شرکت کےلئے روانہ ہو گی

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top